ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کانگریس نے کی ملک کی ترقی ، مودی لادرہے ہیں ٹیکس کا بوجھ: یونس صدیقی

کانگریس نے کی ملک کی ترقی ، مودی لادرہے ہیں ٹیکس کا بوجھ: یونس صدیقی

Sun, 05 Feb 2017 10:42:04  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ 4فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)سینئرکانگریسی لیڈر محمدیونس صدیقی نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی نے کبھی بھی عوام کوعوامی سہولیات نہیں پیش کری اور نہ ہی عوامی فلاحی منصوبے لاگو کئے ۔بی جے پی خاص طور پر مرکز کی مودی حکومت کی توجہ ہمیشہ عوام کی جیبوں سے موٹی رقم ٹیکس کی شکل میں وصولنے میں لگی رہتی ہے۔ موجودہ مرکزی حکومت عوام کو کوئی سہولیت تو نہیں دیتی لیکن تمام قسم کے ٹیکس کو بڑھا کر عوام پرٹیکس کا بوجھ لادتی جا رہی ہے جس سے عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. پچھلی کانگریس سرکارو نے ہمیشہ عوامی فلاحی منصوبے لاگو کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کو مسلسل ترقی دلائی۔ آج نریندر مودی حکومت جن اسکیموں کا افتتاح کر رہی ہے وہ منصوبے کانگریس کے وقت میں ہی شروع ہوئے تھے کانگریس نے ملک میں کاروباری اور مواصلاتی انقلاب ابتدا کی تھی۔ ملک میں دوردرشن اور دیگر مواصلاتی ذرائع کی بنیادکانگریس کے زمانے میں ہی رکھی گئی اور اسی کے زمانے میں ملک کی ہر میدان ترقی ہوئی اور کانگریس نے نریگا ،قومی دیہی صحت مشن، مڈ ڈے میل جیسی عوامی فلاہی منصوبے نافذ کیئے جس سے ملک کے عوام کی مکمل ترقی ہو رہی ہے اور غربت دور کرنے میں مدد مل رہی ہے کانگریس نے لوگو کو دولتمند بنانے کی کوشش کی جبکہ اسکے برعکس موجودہ مرکزی حکومت عوام پرٹیکس کا بوجھ لاد کر اسے غریب بنانا چاہتی ہے۔


Share: